دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کے شام میں واقع ٹھکانوں پر ترکی اور
روس کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد فضائی حملے کئے،جن
میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فوج نے شام
کے
شمالی علاقے میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی کی جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے
جبکہ روس کے فضائی حملے میں جنوب مغربی شہر الباب سے آٹھ کلومیٹر دور دیر
کاک میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ترکی نے اس فوجی کارروائی کا نام ' فرات شیلڈ ' رکھا ہے۔